ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان تنویر کی زیر صدارت منگل کوجشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

منگل 21 نومبر 2017 18:39

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان تنویر کی زیر صدارت منگل کوجشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس دربار ہال ڈی سی آفس مکلی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پرضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز، پولیس افسران، علما کرام اور دیگر متعلقہ اداروں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی ون محمد عثمان تنویر نے کہا کہ جشن عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے نکلنے والے جلوسوں کے لیے ضلعی انتظامیہ بہترین انتظامات کرے گی اور مرکزی جلوس کے راستے پر پیچ ورک، لائٹنگ، پانی کی سپلائی، سکیورٹی، صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلوس کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور محکمہ صحت کے افسران کو بھی ہدایت کی وہ میڈیکل کیمپس قائم کرنے کے انتظامات بھی مکمل کریں۔

(جاری ہے)

ای ڈی سی ون ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے پولیس حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں مربوط حفاظتی انتظامات کا پلان تشکیل دیں۔ اس موقع پرعید میلاالنبیؐ کے جلوس نکالنے والے منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دلا یا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :