لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ونٹر پولو کپ 2017ء کے پہلے روز تین زبردست میچز کھیلے گئے

منگل 21 نومبر 2017 18:32

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ونٹر پولو کپ 2017ء کے پہلے روز تین زبردست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ونٹر پولو کپ 2017ء کے پہلے روز تین میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں پورشے نے ڈائمنڈ پینٹس کو 7-3 سے، ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس نے 5-2 سے جبکہ ہنڈا چناب نے بلال سٹیل کو 7-4 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ونٹر پولو کپ کے پہلے روز میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک اچھی تعداد موجود تھی۔

پہلے میچ میں پورشے اور ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان دلچسپ میچ ہوا جو پورشے نے 7-3 سے جیتا۔ پورے کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے چھ زبردست گول کیے جبکہ بلال نون نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے نوید شیخ نے دو جبکہ میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس نے نیوایج کو 5-2 سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

ارٹیما میڈیکل / بلیک ہارس کی طرف سے حمزہ مواز خان نے تین خوبصورت گول سکور کیے ۔

نیوایج کی طرف سے دونوں گول احمد زبیر بٹ نے کیے۔ ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کو دو گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔ تیسرے میچ میں ہنڈا چناب نے بلال سٹیل کو 7-4 سے ہرایا۔ ہنڈا چناب کی طرف سے بلال حئی نے تین، احمد علی ٹوانہ نے دو، غلام مصطفی منوں اور شہریار خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بلال سٹیل کی طرف سے احمد نواز ٹوانہ نے دو، تیمور ملک اور ریحان بابر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ دوپہر اڑھائی بجے ایک میچ بلال سٹیل اور دائود گروپ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :