ایم کیو ایم اور پی ایس پی 12 ربیع الاول کو ایک ہوجائیں گی، سلیم شہزاد کی پیش گوئی

کراچی اور سندھ کے مہاجر ووٹ بینک کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے، میئر کراچی کو اختیارات دیئے جائیں ،سابق رہنماء ایم کیو ایم

منگل 21 نومبر 2017 18:19

ایم کیو ایم اور پی ایس پی 12 ربیع الاول کو ایک ہوجائیں گی، سلیم شہزاد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی 12 ربیع الاول کو ایک ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

منگل کو سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین کے اتحاد کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئند چند دنوں میں سیاسی اتحاد بنتے دیکھ رہا ہوں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں جماعتیں بارہ ربیع الاول کو یکجا ہوجائیں گی۔

سلیم شہزاد نے بتایا کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں سے ملاقات ہوئی ہے اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر آنے کا مشورہ دیا ہے، کراچی اور سندھ کے مہاجر ووٹ بینک کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور گندگی کے ڈھیرلگے ہیں اس حوالے سے میئر کراچی اور بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ اور اختیارات دیئے جائیں۔