سویڈش سفارتخانہ میں خواتین پر تشدد بارے آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے پاکستانی دستاویزی فلم ’’سیون‘‘ کی نمائش

منگل 21 نومبر 2017 18:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) سویڈن کے سفارتخانہ میں خواتین پر تشدد کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی دستاویزی فلم ’’سیون‘‘ دکھائی گئی۔ تقریب میں سینئر سرکاری حکام، موسیقاروں، فن کاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق رابیعہ جویری آغا نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے موجودہ قانونی خدمات کو فروغ دیتے ہوئے تشدد سے متاثرہ خواتین کیلئے انصاف تک رسائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم انصاف تک رسائی کی بات کرتے ہیں تو ہم خواتین کی سماجی فلاح و بہبود کیلئے سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور متاثرہ خواتین کی انصاف تک رسائی کیلئے قانون سازی کر رکھی ہے اور انہیں مفت قانونی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :