چیف جسٹس لاہورہا ئیکورٹ سید منصور علی شاہ کی قیادت میں عدلیہ کے وفد کا بلیک فیراز کرا ئون کورٹ کا دورہ

منگل 21 نومبر 2017 18:03

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) چیف جسٹس لاہورہا ئیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی قیادت میں عدلیہ کے وفد نے دورہ برطانیہ کے موقع پر لندن میں مصروف دن گزارا، وفد کے اراکین نے بلیک فیراز کرا ئون کورٹ کا دورہ کیا جہاں جج ہیلن اور جج شیٹی نے کورٹ میں متعارف کرائے گئے ڈیجیٹل کیس سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی، وفد کے اراکین نے اس موقع پر کورٹ کی کارکردگی اور عدالتی کارروائی دیکھی،پاکستانی عدلیہ کے وفد نے برطانوی کرائون کورٹس میں عدالتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور عدالتی طریقے کا ر کے بارے میں دریافت کیا،جسٹس سید منصور علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں مقدمات کی تعداد کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں زیر التواء مقدمات کے جلد تصفیہ کیلئے عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اور ایسے اقدامات اٹھائے گے ہیں جن کی مدد سے مقدمات کی سماعت میں حائل رکاوٹیں دور ہو رہی ہے اور مقدمات کے فریقین کو طویل انتظار کے بجائے بلا تاخیر حصول انصاف کی راہ ہموار ہو رہی ہے،انہوں نے اس حوالے سے ججز وکلاء اور تمام دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ دورہ برطانیہ کے دوران وفد میں شریک ہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ اور سول کورٹ کے ججز کو برطانوی عدالتی نظام اور کیس مینجمنٹ کے حوالے سے مفید معلومات حاصل ہو رہی ہیں، جن سے فائدہ اٹھاکر وہ پنجاب میںہر سطح پر بلاتاخیر انصاف میں معاون ثابت ہو ں گے،بعدازاں پاکستانی ججز کے وفد نے کرائون پراسیکیوشن سروسز کے دفاتر کا دورہ کیا جہاں انہیں عدالتی طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا۔

متعلقہ عنوان :