سانحہ ماڈل ٹائون، جوڈ یشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل کی سماعت (کل) تک ملتوی

منگل 21 نومبر 2017 18:03

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون جوڈ یشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل کی سماعت (کل) بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے متاثرین کے وکلاء کودلائل کیلئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی، دوران سماعت ادارہ منہاج القرآن کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ عوامی دستاویز ہے جسے منظر عام پر لایا جائے۔ وکیل علی ظفر کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون متاثرین کے وکیل خواجہ طارق رحیم کو بائیس نومبر کودلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :