رکن قومی اسمبلی ارباب عامر کی پیسکوچیف اورجنرل منیجرسوئی گیس سے ملاقات

منگل 21 نومبر 2017 18:02

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) خیبر پختونخوا سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی ارباب عامر نے پیسکو چیف شبیر حسین سے ملاقات کی اور اپنے حلقہ نیابت این اے - 4 میں بجلی کے خراب ٹرانسفارمر ز کو بروقت تبدیل نہ کرنے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر شبیرحسینن نے ان کو یقین دلایا کہ این ای- 4 میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ارباب عامر نے جنرل منیجر سوئی گیس ارباب ثاقب سے بھی ملاقات کی اور این اے - 4 میں سوئی گیس کی فراہمی منصوبوں کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے این اے - 4 میں گیس کے کم پریشر کی عوامی شکایات سے بھی جی ایم سوئی گیس کو آگاہ کیا۔ عمائدین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔