تیترشکارسیزن-18 2017 ،شکار 26 نومبرتا 4 فروری کیا جاسکے گا

منگل 21 نومبر 2017 18:02

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء)محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے تیتر شکار پالیسی کے تحت خیبرپختونخوا میں تیتر کے شکار کے سیزن-18 2017 کیلئے طریقہ کارکااعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیترکے شکار بشمول سی سی تیتر، کالا تیتر، خاکستری یابھورا تیتر اور چوکورتیتر کا شکار 26 نومبر2017 سے 4 فروری 2018 تک کیا جاسکے گا اور گیمز ریزروز، پرائیویٹ گیم ریزروز اورکمیونٹی گیم ریزور کے محفوظ شدہ علاقوں میںشکار کی اجازت نہیں ہوگی۔

شکار کی اجازت صرف اتوار او ر مشتہر شدہ سرکاری تعطیلات کے دوران ہوگا۔گیم ریزرو میں شکار کی اجازت قوائد وضوابط کے مطابق چیف کنزرویٹر جنگلی حیات خیبر پختونخواکے جاری کردہ خصوصی پرمٹ سے ہی ہوگی۔ گیم ریزروز میں تیتر کی آبادی کی باقاعدگی نگرانی کی جائیگی اور جب بھی مناسب سمجھا گیا تو خصوصی پرمٹ کااجراء بند کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

زیادہ سے زیادہ بیگ کی حد تیتر کی تمام اقسام کے پرندوں کے لئے فی بندوق فی دن پانچ پرندوں سے زیادہ نہیں ہوگی۔

رولز کے مطابق بیگ کی حدسے زیادہ 1200 روپے فی پرندہ وصول کئے جائیںگے۔ ایک گیم ریزرو/ یونٹ میںایک شکارکے دن کوزیادہ سے زیادہ 2 شکاری پارٹیوں کو اجازت ہوگی (جن میں ایک پارٹی میں پانچ بندوقوں سے زائد نہیں ہونی چاہئیی)۔گیم ریزرو میںشکار کی اجازت صرف متعلقہ ولیج کنزرویشن کمیٹی (VCC) کی رضامندی کے بعدہوگی۔ پرائیویٹ گیم ریزرو میں شکار کی اجازت صرف اس کے متعلقہ مالک کی رضامندی کے بعد ہوگی جبکہ خصوصی پرمٹ فیس ایک دفعہ جمع ہونے کے بعد قابل واپسی نہیں ہوگی۔

مؤثر شوٹنگ لائسنس کے بغیر کسی فرد کو کوئی خصوصی پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا اورکسی فرد کوایک سنگل دن کو ایک سے زیادہ گیم ریزرو یایونٹ میںشکار کے لئے کوئی خصوصی پرمٹ جاری نہیں کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ شوٹنگ سیزن 2017-18 کے دوران مختلف لائسنسز / خصوصی پرمٹس کے لئے فیسوں کا بھی اعلان کیاگیا ہے جس کے مطابق سمال گیم شوٹنگ لائسنس کے لئے 2000/- روپے سالانہ اورگیم ریزرو میں شوٹنگ کے لئے خصوصی پرمٹ فیس3000/- روپے فی دن چارج کی جائے گی جبکہ کتازیرقبضہ رکھنے کیلئے فیس 1000/- روپے سالانہ ہوگی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گیم ریزرو میںشوٹنگ کے لئے خصوصی پرمٹس کی نوے فیصد فیس مقامی کمیونٹیز کواداکی جائے گی اور متعلقہ کمیونٹی اس ریوینو کو کنزرویشن اورترقیاتی کاموں کے لئے بروئے کارلائے گی جبکہ بقیہ دس فیصد فیس مذکورہ محکمے کی ریونیو کی مدمیں جمع کی جائے گی۔ اس امر کااعلان چیف کنزرویٹر جنگلی حیات خیبرپختونخوا کی جانب سے ایک مراسلے میں کیاگیا۔