بی ڈی ایس تھر ڈ پروفیشنل امتحان2 دسمبر سے شروع ہوگا

منگل 21 نومبر 2017 18:02

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور کے زیر انتظا م یکم دسمبر سے شروع ہو نے والا بی ڈی ایس تھر ڈ پروفیشنل سا لانہ امتحا ن 2017 ، 12 ربیع لاول کی سر کاری تعطیل کیوجہ سے اب2 دسمبر بروز ہفتہ سے شروع ہو نگے، کے ایم یو پشا ور کے شعبہ ا متحا نا ت کے اعلامیہ کے مطابق مذکو رہ بی ڈی ایس تھر ڈ پروفیشنل کا سا لانہ امتحا ن2017 12 ربیع لاول کی سر کاری تعطیل کے با عث یکم دسمبر کی بجائے 2دسمبر سے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے مطا بق جنر ل میڈیسن کا پہلا پر چہ ہفتہ 2دسمبر، جنر ل سر جری 6دسمبر ، اورل میڈیسن 9دسمبر، اورل پتھا لو جی13 دسمبر اور پیر یو ڈینٹا لو جی کا پر چہ ہفتہ 16دسمبر کو ہو گا۔ واضح رہے کہ شیڈول میں متذکر ہ تبدیلی کااعلامیہ صوبے کے تما م متعلقہ امتحا نی مر اکز کے علا وہ متعلقہ ڈینٹل کالجز اور ڈینٹل سیکشنز خیبر کا لج آف ڈینٹسٹر ی پشا ور، ڈینٹل سیکشن ایو ب میڈیکل کا لج ایبٹ آبا د، ڈینٹل سیکشن وومن میڈیکل کا لج ایبٹ آبا د،ڈینٹل سیکشن با چا خا ن میڈیکل کا لج مردان، ڈینٹل سیکشن کے ایم یو انسٹیو ٹ آف میڈیکل سا ئنسز کو ہا ٹ اور ڈینٹل سیکشن ایبٹ آبا د ا نٹر نیشنل میڈیکل کا لج ایبٹ آبا د کو پہلے ہی ارسال کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :