اسلام آباد انتظامیہ کی ناقص اورغیرمعیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم تیز ، فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر فوڈ آوٹ لیٹس کے خلاف 30چالا ن عدالت میں پیش

منگل 21 نومبر 2017 17:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آبادنے ناقص اورغیرمعیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم مزید تیز کردی ہے ۔ فوڈ ہیلتھ ٹیموں نے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر فوڈ آوٹ لیٹس کے خلاف 30چالا ن عدالت میں پیش اور 31کو نوٹس جاری کئے ہیں، 25لٹر نان برانڈ ڈ کیچ اپ ضبط کر کے پیور فوڈ آرڈی نینس کے تحت قانونی کاروائی کی ہے۔

45گندے برتن ضبط کر کے ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہے ۔ انتظامیہ نے ناقص صفائی اور حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر30کا چالان اور 31 فو ڈ آوٹ لیٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں اور غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے فوڈ آوٹ لیٹس کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر پیور فوڈ آرڈی نینس کے تحت کاروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیموں نے حفظان صحت قوانین کی خلاف ورزی اور صفائی کی صورت حال ناقص ہونے پر31فوڈ آوٹ لیٹس کو نوٹس جاری کئے اور 30کے خلاف چالان عدالت میں پیش کئے ۔ٹیموں نے ان فوڈ آ وٹ لیٹس کو وارننگ دی ہے کہ وہ صفائی کی صورت حال فوری طور پر بہتر کریں اور ورکرز کی باقاعدگی سے ویکسی نیشن کرائیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ٹیموں نے کل 171انسپکشن کی ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء کے چھ نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے ۔

ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں بیکریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ورکرز کی باقاعدگی سے ویکسی نیشن کرائیں اور کچن میں صفائی کی صورت حال بہتر کریں ورنہ ہائی جینز و سینی ٹیشن رولز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔دریں اثنا ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد نے ڈرگ آوٹ لیٹس کی چارانسپکشن کیں اور ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ ایکٹ کی پابندی کریں ۔