حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنے کے خاتمہ کیلئے کام کر رہی ہے، بنائی گئی کمیٹیاں سرگرم ہیں، یہ معاملہ غصہ اور جذبات کا نہیں

وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 21 نومبر 2017 17:53

حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنے کے خاتمہ کیلئے کام کر رہی ہے، بنائی گئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنے کے خاتمہ کیلئے کام کر رہی ہے، اس حوالہ سے بنائی گئی کمیٹیاں سرگرم ہیں، یہ معاملہ غصہ اور جذبات کا نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کی ایک پالیسی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کا حل نکالا جائے، اس حوالہ سے کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو اپنا کام کر رہی ہیں ،امید ہے کہ بہت جلد مسئلہ کا حل نکال لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے موقع پر ہم سب کو غصہ میں نہیں آنا چاہئے اور نہ ہی یہ معاملہ جذبات کا ہے، اس سے ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ہمیں صبر و تحمل سے کام کرنا ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنے کا خاتمہ چاہتی ہے جبکہ حکومت اس معاملہ کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، مذہبی جماعتیں اور علماء اس معاملہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :