چوہدری نثار نے دیرینہ مسئلہ حل کر کے عوام کے دل جیت لیے، حاجی ظفر اقبال

منگل 21 نومبر 2017 17:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) شاہ کاف پلی تا بنی سٹاپ روڈ کی تعمیر شروع کروانے پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مشکور ہیں، اہلیان یونین کونسل لکھن کے دیرینہ مطالبہ پورے ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال، چیئرمین لکھن راجہ فیصل اور وائس چئیر مین ملک طلعت نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس تعمیر سے یونین کونسل لکھن،یونین کونسل موہری غزن اور کینٹ وارڈ چھہ اور گرد و نواح کی عوام بلا تفریق مستفید ہوں گے۔چوہدری نثار نے دیرینہ مسلہ حل کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔امید ہے کہ اگلے مرحلے میں اسے بسکٹ فیکٹری روڈ تک توسیع دی جائے گی۔چوہدری نثار کی ملک اور اپنے حلقے کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :