دربار عالیہ گھمگول شریف کوہاٹ کے خلیفہ کی اہلیہ کے انتقال پر سیاسی رہنماوں کا اظہار تعزیت

منگل 21 نومبر 2017 17:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) دربار عالیہ گھمگول شریف کوہاٹ کے خلیفہ اور ڈھوک کالا خان شمس آباد کی بزرگ سماجی مذہبی اور روحانی شخصیت حاجی لال خان کی اہلیہ اور عرفان مغل کی والدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں، مرحومہ کو انکے آبائی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مسلم لیگ ن کے رہنماؤں راجہ وحید محفوظ راجہ ناصر محفوظ ملک پرویز حیدر پی ٹی آئی کے رہنما اقبال سبحانی عامر محمود کیانی اور مسلم لیگ ضیاء گروپ راولپنڈی سٹی کے صدر راحیل نجمی نے حاجی لال خان کی اہلیہ اور عرفان مغل کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی درجات کی بلندی کی دعاء کی۔

علاوہ ازیں لنڈا بازار کے سماجی رہنما فراست یار خان المعروف عظیم میاں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے جنہیں جدید قبر ستاں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں معززین علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔