پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 231.90 پوائنٹس کے اضافے سے 40548.83 پوائنٹس پر بند

منگل 21 نومبر 2017 17:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 231.90 پوائنٹس کے اضافے سے 40548.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 53 ارب 58 کروڑ 3 لاکھ 9 ہزار 48 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 87 کروڑ 32 لاکھ 41 ہزار 830 روپے کی تیزی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 76 لاکھ 89 ہزار 760 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 231.90 پوائنٹس کے اضافے سے 40548.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 140.10 پوائنٹس کی تیزی سے 20545.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 181.09 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 462.27 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 146.04 پوائنٹس کے اضافے سے 14836.04 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 224.15 پوائنٹس کی تیزی سے 19522.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 107.34 پوائنٹس کے اضافے سے 20387.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 157 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 154 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی پاک ٹوبیکو ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 72.26 روپے کے اضافے سے 1518.69 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ہینوپاک موٹرز کے حصص کی سودے بھی 29.70 روپے کی تیزی سے 1046.56 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی خٰیبر ٹوبیکو اور سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ خٰیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 59 روپے کی مندی سے 1355 روپے اور سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 37.22 روپے کی کمی سے 802.78 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار یونیٹی فوڈز (ر)ٖ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 29 لاکھ 81 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 3.75 روپے سے شروع ہو کر 4.76 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 73 لاکھ 30 ہزار حصص کے سودے 35.03 روپے سے شروع ہو کر 35.89 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 10 کروڑ 17 لاکھ 99 ہزار 660 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 21 کروڑ 74 لاکھ 86 ہزار 827 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 83 کھرب 45 ارب 62 کروڑ 55 لاکھ 87 ہزار 260 روپے سے بڑھ کر 83 کھرب 99 ارب 20 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار 308 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 142 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 13 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا۔