سرگودھا ،تین رو ز ہ پولیو مہم شروع ہو گئی ،ضلع بھر میں 5 لاکھ 77 ہزار 751 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا ئے جا ئینگے

منگل 21 نومبر 2017 17:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) سرگودھا میں تین رو ز ہ پولیو مہم شروع ہو گئی ضلع بھر میں 5 لاکھ 77 ہزار 751 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے مہم 22 نومبر تک جا ر ی رہے گی ۔ ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا میں تین روز ہ انسداد پولیو مہم کا آغا ز کر دیا گیا ہے پولیو مہم کے لئے 1505 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر پچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی ۔

(جاری ہے)

مختلف شاہراہو ں ریلو ے اسٹیشنو ں ویگن اڈو ں پر بھی ٹیمیں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی جب کہ تعلیمی اداروں میں بھی پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا ئیں گے۔ضلعی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جا ئے گی جو پولیو ٹیمو ں سے تعاون نہیں کر یں گے جب کہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین قطرے پلانے میں تعاون نہ کر نے والے والدین کے خلا ف بھی کاروائی ہو گی 22 نومبر تک یہ مہم جا ر ی رہے گی اس دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :