چکوال، سٹی پولیس کی کارروائی، دو ملزمان سے 3 کلو منشیات برآمد کرلی گئی

منگل 21 نومبر 2017 17:43

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) جہانگیر ٹائون تھانہ سٹی چکوال کی کارروائی میں دو ملزمان سے 3کلو منشیات برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ ا و تھانہ سٹی سید اظہر شاہ کی ہدایت پر پولیس نے چھاپہ مار کر عدنان اور عرفان ساکن بھال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان سے تین کلو چرس برآمد کر کے ان کیخلاف منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :