قصور و گردونواح میں غیر معیاری مضر صحت کیچپ کی فروخت ،لوگوں میں موت بانٹنے لگی

لوگ موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،سیاسی وسماجی حلقوں کااعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کامطا

منگل 21 نومبر 2017 17:43

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء)قصور اور گردونواح میں غیر معیاری مضر صحت کیچپ کی فروخت ،لوگوں میں موت بانٹنے لگی ،لوگ موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،سیاسی وسماجی حلقوں کااعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں مضر صحت ،غیرمعیاری کیچپ کی تیاری اور فروخت عروج پر ہے جس نے لوگوں کی زندگیوں کو دعو پر لگا دیا ہے یہ کیچپ تمام فاسٹ فوڈز کی دکانوں پر پہنچائی جا تی ہے کیچپ بنانے والے اور فروخت کرنے والے جہاں لوگوں کی جانوں سے کھیل ہیں وہی دونوں ہاتھوں سے بھی لوٹ رہے ہیں غیرمعیاری کیچپ کے مختلف مقامات منی فیکٹریاں لگا کر ضلع بھر تقسیم کی جا تی ہے غیر معیاری کیچپ کے استعمال سے لو گ ڈاکٹروں کے پاس جانے پر مجبور ہیں او ر مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں مگر محکمہ فوڈچند کوڈیوں کے عوض ان کیچپ بنانے والے مالکان کو لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کے لائسنس دے رکھے ہیں قصور کے سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر اوروزیر اعلیٰ پنجاب میاںمحمدشہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔