حجامہ ٹریٹمنٹ دنیا بھر میں بڑی تیزی سے فروغ پا رہا ہے‘ حکیم محمد احمد

منگل 21 نومبر 2017 17:43

حجامہ ٹریٹمنٹ دنیا بھر میں بڑی تیزی سے فروغ پا رہا ہے‘ حکیم محمد احمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) حجامہ لگوانا سنت ہے اس طریقہ علاج سے مہلک اور لا علاج بیماریوں علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے حجامہ ٹریٹمنٹ دنیا بھر میں بڑی تیزی سے فروغ پا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ماہرین حجامہ حکیم محمد احمد ، حکیم محمد سلطان ، حکیم انور سعید ، حکیم محمد افضل میو ، حکیم نذیر احمد چوہدری ، حکیم حاجی فیض علی ، حکیم رانا عبدالغفور اور ڈاکٹر محمد نعمان نے مرکز الحجامہ مطب عبداللہ پریس بازار ٹائون شپ کے زیر اہتمام حجامہ فری کیمپ مصطفی آباد (للیانی) نزد اڈے والی مسجد فیروز روڈ قصور میں فری حجامہ کیمپ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے 80 سے زائد مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کوحجامہ لگایاجن میں اعصابی امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد زیادہ تھی ۔

متعلقہ عنوان :