بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ پروگرام نے اکریڈیشن حاصل کر لی

منگل 21 نومبر 2017 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ذیلی ادارے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ پروگرام نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی او بی ای بیسڈ ایجوکیشن کے لیول ٹو(Washington Accord) کے تحت اکریڈیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

اس اکریڈیشن کے بعد رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی بی ایس سی انجینئرنگ کے طلبہ کی ڈگری Washington Accord کے ممبر ممالک امریکہ، انگلینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا، سنگاپور، چین، جاپان، چائینیز ٹیپی، ہانگ کانگ، بھارت، آئرلینڈ، کوریا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، روس، ساؤتھ افریقہ، سری لنکا اور ترکی کے برابر تصور کی جائے گی۔

Washington Accord بین الاقوامی سطح پر انجینئرنگ اداروں کے مابین انجینئرنگ کے ڈگری پروگراموں کو منظور کرنے کے لئے کثیر الجہتی معاہدہ ہے جس پر 1989ء میں دستخط کئے گئے تھے تاکہ ان ملکوں کے انجینئروں کو ان ممالک میں اکھٹے کام کرنے کیلئے پیشہ ورانہ نقل و حرکت میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔