تحریک آزادی کشمیر حکومت آزادکشمیر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،راجہ محمد فاروق حیدر

عالمی سطح پر موثر انداز میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کرنے میں تارکین وطن کا بہت بڑا کردار ہے ،کشمیر کونسل یورپ نے تحریک آزادی کشمیر کو یورپی اقوام کے سامنے پیش کرنے ،کشمیریوں کا مقدمہ انہیں سمجھانے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

منگل 21 نومبر 2017 17:40

تحریک آزادی کشمیر حکومت آزادکشمیر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،راجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر حکومت آزادکشمیر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے عالمی سطح پر موثر انداز میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کرنے میں تارکین وطن کا بہت بڑا کردار ہے کشمیر کونسل یورپ نے تحریک آزادی کشمیر کو یورپی اقوام کے سامنے پیش کرنے اور کشمیریوں کا مقدمہ انہیں سمجھانے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے اس مقصد کے لیے آزادکشمیر کی سیاسی و مذہبی قیادت سے تفصیلی مشاورت کر کے ایک جامع پالیسی تشکیل دی جائے گی کشمیری جب عالمی فورمز پر اپنے حق کی بات کریں گے تو دنیا ان کی بات سنے گی اور کشمیریوں کی بات پر توجہ بھی دے گی ہماری کوشش ہے کہ تحریک آرادی کشمیر کے لیے بیس کیمپ کی منتخب حکومت کا ایک بامقصد کردار ہو مسئلہ کشمیر کا واحد پرامن اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادیں ہیں کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید سے ملاقات کے دوران کیا علی رضا سید نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات کی وزیراعظم آزادکشمیر نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے یورپی یونین میں علی رضا سید کی کامیاب سفارتکاری کو شاندار الفاظ میں سراہا اور یورپی وائیٹ سکن کو مسئلہ کشمیر کی طرف متوجہ کرنے کے لیے ان کی مثالی خدمات کا بھرپور خیر مقدم کیا علی رضا سید سے گفتگو کے دوران وزیراعظم آزادکشمیرکا کہنا تھا کہ تارکین وطن کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہیں بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے تارکین وطن کا مثالی کردار ہے خاص طور پر یورپ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لیے تارکین وطن نے شاندار کردار ادا کیا ہے راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے پرامن عوامی تحریک شروع کر رکھی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پرامن احتجاجی تحریک کو دبانے کے لیے اپنی ساڑھے سات لاکھ فوج کے ذریعے ریاستی طاقت کا وحشیانہ اور جابرانہ استعمال کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر قابض بھارتی افواج انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں مصروف ہے بھارتی فوج کے جبرو تشدداور مظالم سے کشمیر بچے ،بوڑھے ،جوان ،خواتین سبھی غیر محفوظ ہیں لائن آف کنٹرول پر بھارت آزادکشمیر کی سویلین آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان انسانی حقوق کی جن سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے انہیں عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے کشمیریوں کو متحدہو کر جاندار کردار ادا کرنا ہو گا دنیا کا کوئی ملک انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارت کا ساتھ نہیں دے گا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے جاندار کردار ادا کرنا ہو گا دنیا کا کوئی ملک انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارت کا ساتھ نہیں دے گا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے جاندار سفارتی مہم کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف حکومت آزادکشمیر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور حریت کانفرنس سے مشاورت کے بعد پوری دنیا میں یوم احتجاج منانے کی کال دے گی اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکر سے مشاورت کی جائے گی ایک ہی دن پوری دنیا میں یوم احتجاج منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی طرف مبذول کرانا ہے اس موقع پر کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی ٹیم کے بھرپور کردار کا خیر مقدم کیا اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے جاندار کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔