سردار محمد مسعود خان سے متعلق سوشل میڈیا اور کچھ ٹی وی چینلز اور اخبارات میں حقائق سے مغائر خبریں نشر کی گئیں ،ْ صدارتی ترجمان

منگل 21 نومبر 2017 17:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) آزاد کشمیر کے صدارتی ترجمان نے کہاہے کہ صدر آزادریاست جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان سے متعلق سوشل میڈیا اور کچھ پاکستانی ٹی وی چینلز اور اخبارات میں حقائق سے مغائر خبریں نشر کی گئیں۔صدرآزادکشمیر ایک چیئرٹی پروگرام میں موجود تھے جس کا انعقاد کوسٹ فار ایجوکیشن نامی ایک تنظیم نے کیا تھا۔

یہ تنظیم آزادکشمیر میں ایجوکیشن کے فروغ کیلئے فنڈ ریزنگ کرتے ہیں۔آزادکشمیر کے کچھ تعلیمی اداروں کو مالی سپورٹ کرتے ہیں۔اس پروگرام کے دو حصے تھے پہلے حصے میں صدرگرامی نے تقریر کی جو کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے بارے میں تھی۔پروگرام کے دوسرے حصے میں تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر احسن نے تقریر کی ۔اس کے بعد کلچرل شو شروع ہوا۔

(جاری ہے)

جو صدرگرامی کوانتہائی ناگوار گزرا۔

تو صدرگرامی نے پروگرام کے منتظمین سے اجازت لینی چاہی۔جس پر وہاں پر موجود کچھ لوگوں نے صدرگرامی سے درخواست کی ان کے کچھ سوالات و جوابات کی نشست ہوگی تاہم صدرگرامی فوراً اس پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے ۔کلچرایونٹ کے دوران انڈین گانے بھی صدرگرامی کے کہنے پر بند کروائے گئے ۔اس پروگرام میں عورتیں ،بچے اور صحافی حضرات بھی موجود تھے جو اس بات سے بخوبی واقف ہیں۔ لیکن بعد میں مختلف کلپس کو اکٹھا جوڑکر صدرگرامی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا جس میں کوئی حقیقت نہ ہے۔صدارتی ترجمان نے مزید بتایا کہ اس طرح کے پروپیگنڈا کا مقصد صرف تحریک کشمیر کو نقصان پہنچانا ہے مگر آزادکشمیر کے باشعور اور پڑھے لکھے لوگ ایسے من گھڑت پروپیگنڈوں سے بخوبی واقف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :