سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور عوام کو تفریح فراہم کرنے کیلئے سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو فروری میں منعقد کیاجارہاہے ،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد

منگل 21 نومبر 2017 17:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد نعیم سندھو نے کہاہے کہ سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لیے سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو فروری میں منعقد کیاجارہاہے ،ان خیالات کااظہار انہوںنے کانفرنس روم میں میلے کے تیاری کے سلسلے میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بلا ل سلیم،بلدیہ چیئر مین عباس جکھرانی ،ابوبکر سدھایو، میڈم ظہریٰ کھوسو،ڈی سی اے کے فیصل شاہ، سرفرازشیخ ،عبدالرحمن آفریدی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے بتایاکہ سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کے موقع پر کرکٹ ،ہاکی ،فٹبال ،بیڈمنٹن، کبڈی ،ملاکھڑاسمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے محفل مشاعرہ ،محفل نعت ،سگھڑ کچہری ،بیلوںکی دوڑ ،نیزے بازی ،آتش بازی سمیت دیگر ایونٹ بھی کرائے جائیں گے مقامی صلاحیتوں کو فروغ دیاجائے گا اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی تاکہ بہترین انتظامات کے ذریعے اس گھٹن جیسے ماحول میں عوام تفریح حاصل کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :