جیکب آباد ،محکمہ ہائی وے میں 14کروڑ کے ٹھیکوںکی بندربانٹ پر ٹھیکیداروں کا احتجاج

منگل 21 نومبر 2017 17:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) محکمہ ہائی وے میں 14کروڑ کے ٹھیکوںکی بندربانٹ پر ٹھیکیداروں کا احتجاج بھاری رشوت کے عوض من پسندوں کو ٹھیکے دینے کا الزام تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے جیکب آباد میں 14کروڑکے ٹھیکوں کے ٹینڈر قانونی طریقے سے کھولنے کے بجائے بند کمرے میں بھاری رشوت کے عیوض من پسندوں کو دینے پر ٹھیکیداروں کا رزاق بنگلانی ،حاکم دایواورغازی برڑو کی قیادت میں ہائی وے آفس کے سامنے جلوس نکال کر سخت احتجا ج کیاگیا اور افسران کے خلاف سخت نعریبازی کی مظاہرین دھرنا دے کر بیٹھ گئے انہوں نے صحافیوں کو بتایاکہ محکمہ ہائی وے میں عرصہ درازسے بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی ہے ٹھیکے قانونی طریقے سے تمام ٹھیکیداروں کے سامنے کھولنے کے بجائے بند کمرے میں بھاری رشوت کے عیوض من پسند ٹھیکیداروں کو دیے گئے ہیں اسی لیے شہر کھنڈر بن گیاہے شہر کے روڈ راستے تباہ حال ہے بھاری رشوت اورکمیشن کی وجہ سے ٹھیکیدار کام 20فیصدبھی نہیں کرتے انہوںنے وزیر اعلیٰ سندھ ،ڈی سی کمشنر لاڑکانہ ،نیب اوراینٹی کرپشن حکام سے نوٹس لے کر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :