پنجاب حکومت کی تعلیم سے متعلق پالیسیاں مضحکہ خیز ہیں ‘ عزیز الرحمن چن

منگل 21 نومبر 2017 17:40

پنجاب حکومت کی تعلیم سے متعلق پالیسیاں مضحکہ خیز ہیں ‘ عزیز الرحمن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی تعلیم سے متعلق پالیسیاں مضحکہ خیز ہیں حکومت آبادی کے تناسب سے سرکاری سکولوں میں اضافہ اور جدید خطوط پر استوار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا لیکن ہمارے ملک میں تعلیم کا شعبہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 15 لاکھ بچوں کی گنجائش ہے جبکہ ان سکولوں میں 45 لاکھ بچوں کو داخل کرنے کا عندیہ دیا جا رہا ہے جس کے تعلیمی معیار مزید گرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے حکمران چین سے اورنج لائن، ترکی سے میٹرو منصوبے لانے کے ساتھ ساتھ ان دوست ممالک کے کامیاب تعلیمی ماڈل کو بھی فالو کریں تو تعلیمی معیار بڑھ سکتا ہے مگر چونکہ اس میں ان حکمرانوں کا کوئی مالی فائدہ نہیں لہذا اس طرف ان کی کوئی توجہ مبذول نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :