کیپٹن صفدر نے دھرنے والوں کی حمایت کر دی

منگل 21 نومبر 2017 17:19

کیپٹن صفدر نے دھرنے والوں کی حمایت کر دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2017ء ) :کیپٹن صفدر نے دھرنا دینے والوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کا بھی ملک میں حق ہے انہیں بھی حقوق دینے چاہیں اور ادارے خود ہی دھرنے والے معاملے سے نمٹ لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دھرنے کو ختم کروانے کے لئے فوج کی مدد نہیں لے سکتے کیونکہ فوج کی مدد دھرنوں میں نہیں لی جاتی اور فوج کی مدد سیلاب اور زلزلوں میں لی جاتی ہے۔

ادارے دھرنے والے معاملے سے نمٹ لیں گے اور اگر دھرنے والوں نے مجھے شرکت کی دعوت دی تو میں جا کر بیٹھ جاؤں گا ۔نبی پاک ﷺخاتم النبین ہیں ،تخلیق کائنات بھی ان کی وجہ سے ہی تھی۔ختم نبوتﷺ کا معاملہ حساس ہے 1974میں بھی لوگوں نے شہادتیں حاصل کیں اس لئے یہ میرے اور آپ کی سطح کی بات نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :