انگلینڈ نے ویمن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 21 نومبر 2017 17:34

انگلینڈ نے ویمن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا عالمی ..
کینبرا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) انگلینڈ نے ویمن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، منگل کو انگلینڈ ویمن نے آسٹریلیا ویمن کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 179 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بڑا ہدف حاصل کرنے کا عالمی اعزاز بھی انگلینڈ ویمن کو حاصل تھا، انگلینڈ ویمن نے 2009ء آسٹریلیا ویمن کے خلاف 165 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :