متحدہ عرب امارات میں گاڑی الٹنے پر امارتی عورت اور اسکی بیٹی زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 21 نومبر 2017 16:49

متحدہ عرب امارات میں گاڑی الٹنے پر امارتی عورت اور اسکی بیٹی زخمی
ام القیوین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء) متحدہ عرب مارات کی ریاست ام القیوین میں 28 سالہ اماراتی خاتون اپنی تین سالہ بیٹی کے ساتھ گاڑی میں جا رہی تھی کہ گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی اور الٹ گئی ۔ دونوں ماں بیٹیوں کو چوٹیں آئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ام القیوین پولیس ، ایمبولینس ، پیرامیڈیکس سٹاف اور فائرفائیٹرز کی ٹیم کے ساتھ خاتون اور اسکی بیٹی کو بچانے کے لئے جائے حادثہ پر پہنچی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے سٹیرنگ پر سے قابو کھو دیا تھا جس پر اسکی گاڑی ام القیوین کے اتحاد روڈ پر الٹ گئی۔ پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔