فیض آباددھرنے کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر وفاقی پولیس نے گاڑیاں پتھروں سے بھرنا شروع کر دیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 16:49

فیض آباددھرنے کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر وفاقی پولیس نے گاڑیاں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):فیض آباددھرنے کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر وفاقی پولیس نے گاڑیاں پتھروں سے بھرنا شروع کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا سولہویں روز میں داخل ہو چکا ہے ۔دھرنے کے باعث رہائشیوں کی روز مرہ زندگی برے طریقے سے متاثر ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے میں اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ کو حکم دے چکی ہے کہ دھرنا ختم کروا کر راستے صاف کروائے جائیں مگر عدالتی حکم کے باوجود انتظامیہ دھرنا ختم کروانے سے قاصر ہے اور دوسری طرف دھرنے کے منتظمین نے دھرنے کی برخاستگی وزیر قانون کے استعفے سے مشروط کر رکھی ہے ۔

ایسی صورتحال میں جڑواں شہروں میں نظام زندگی کو بحال کرنے کے لیے دھرنے کے مظاہرین کے خلاف ممکنہ طور پر آپریشن کیا جا سکتا ہے ۔ممکنہ آپریشن کے پیش نظر وفاقی پولیس نے اپنی گاڑیوں کو پتھروں سے بھرنا شروع کر دیا ۔پولیس کے سرکاروی ٹرکوں کو پتھر لوڈ کرنے کا حکم دے دیا گیا جس پر پولیس کے ٹرک اسلام آباد کے علاقے کورنگ میں پہنچ گئے ۔یہ پتھر آپریشن کے دروان پولیس کو دئیے جائیں گے۔