نائجیریا کی مسجد میں نماز کے دوران خودکش حملہ‘ 50 افراد جاں بحق ‘ متعدد زخمی ہوگئے- خودکش حملہ آور جماعت میں پہلے سے موجود تھا جس نے دوران نماز خود کو دھماکے سے اڑالیا-حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 21 نومبر 2017 16:45

نائجیریا کی مسجد میں نماز کے دوران خودکش حملہ‘ 50 افراد جاں بحق ‘ متعدد ..
ابوجا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21نومبر۔2017ء) نائجیریا کی مسجد میں نماز کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں میں 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب شمال مشرقی علاقے موبی میں نماز کے دوران خودکش حملہ آور نے خودکو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور جماعت میں پہلے سے موجود تھا جس نے دوران نماز خود کو دھماکے سے اڑالیا، پولیس کے مطابق لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ابتدائی طورپر حملے کی ذمہ داری کسی جماعت نے قبول نہیں کی تاہم حکام کہنا ہے کہ خودکش حملے کے پیچھے شدت پسند تنظم بوکو حرام کا ہاتھ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ8 سالوں میں بوکوحرام کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اب تک 20 ہزارافراد ہلاک اور 26 لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔