ملک میں آئین تو موجود ہے لیکن آئین بے آئین بن چکا ہے،مخدوم جاوید ہاشمی

چھوٹا سادھرنا بھی آج معاملات کواسٹاپ لگادیتاہے،کوئی ن لیگ کومشکل میں کہتاہے کوئی پیپلزپارٹی کومشکل میں سمجھ رہاہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 نومبر 2017 16:44

ملک میں آئین تو موجود ہے لیکن آئین بے آئین بن چکا ہے،مخدوم جاوید ہاشمی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر2017ء ) :سابق سینئروفاقی وزیرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ ملک میں آئین توہے لیکن آئین بے آئین بن چکاہے،چھوٹا سادھرنابھی آج معاملات کواسٹاپ لگادیتاہے،کوئی ن لیگ کومشکل میں کہتاہے کوئی پیپلزپارٹی کومشکل میں سمجھ رہاہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے 11بارایکشن جیتاہے۔پارلیمنٹ ایسی جگہ ہے جہاں پربات سنی جاتی ہے۔

بچپن سے خواہش تھی کہ میں لوگوں کی خدمت کروں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین توہے لیکن آئین بے آئین بن چکاہے۔چھوٹا سادھرنابھی آج معاملات کواسٹاپ لگادیتاہے۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ ایک دوسرے کے معاملات میں ٹانگ اڑناآسان ہے۔کوئی کہتاہے کہ ن لیگ مشکل میں ہے۔کوئی پیپلزپارٹی کومشکل میں سمجھ رہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین توہے لیکن آئین بے آئین بن چکاہے،چھوٹا سادھرنابھی آج معاملات کواسٹاپ لگادیتاہے،کوئی ن لیگ کومشکل میں کہتاہے کوئی پیپلزپارٹی کومشکل میں سمجھ رہاہے۔

دوسری جانب آج قومی اسمبلی کااجلاس ہورہاہے۔اجلاس کی آج کی کاروائی میں کسی نااہل شخص کے پارٹی صدربننے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل پیش کیاجائے گا۔جس پربل کومنظورکرنے یا نامنظور کرنے سے متعلق ارکان اسمبلی اپنافیصلہ دیں گے۔جبکہ ایک طرف قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے اوردوسری طرف ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کے خلاف جڑواں شہروں کے درمیان دھرنا بھی جاری ہے۔جس کے باعث کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے۔

متعلقہ عنوان :