نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، لاہور ریجن (بلیوز)7 پوائنٹس کیساتھ سر فہرست

منگل 21 نومبر 2017 17:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017کے 10ویں روزکھیلے گئے میچز کے بعدلاہورریجن (بلیوز)،لاہور ریجن (وائٹس) اور کراچی ریجن کی ٹیمیں 7،7پوائنٹس کیساتھ سر فہرست ہیں،فیصل آباد ریجن اور اسلام آباد ریجن کی ٹیموں نے 5،5جبکہ باقی تین ٹیموں نے 3،3پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017کے 10ویں روزکھیلے گئے میچز کے بعدلاہورریجن (بلیوز)کی ٹیم 5میچ کھیل کر 3میچز میں کامیابی ،ایک میچ میں شکست اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد 7پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے۔لاہور ریجن (وائٹس)کی ٹیم نے بھی 5میچ کھیل کر 3میچز میں کامیابی ،ایک میچ میں شکست اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد 7پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر اور کراچی ریجن کی ٹیم نے 6میچ کھیل کر 3میچز میں کامیابی ،دو میچز میں شکست اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد 7پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔فیصل آباد ریجن کی ٹیم نے 4میچز کھیل کر دو میں کامیابی ،ایک میچ میں شکست اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد 5پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے،

متعلقہ عنوان :