سندھ محبت ریلی کیس ،

تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت برہم، شوکاز جاری

منگل 21 نومبر 2017 17:08

سندھ محبت ریلی کیس ،
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سندھ محبت ریلی حملے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کو اظہار وجوع کا نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔منگل کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں سندھ محبت ریلی پر حملہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار عامر عرف سرپھٹا سمیت 4 ملزمان کو پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ایم کیو ایم کارکنان عامر علی عرف سرپھٹا فیصل عرف ماما، پرویز اقبال اور سرور شامل ہیں۔ ملزمان نے 22 مئی 2012 کو عوامی تحریک کی جانب سے نکالی جانے والی مبحت سندھ ریلی پر فائرنگ کی۔ ریلی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوئے۔ ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حماد صدیقی کی ایما پر ریلی پر فائرنگ کی۔ مقدمے میں حماد صدیقی اور دیگر کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :