سندھ ہائی کورٹ کا رکن سندھ اسمبلی ستار راجپر کے خلاف ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم

منگل 21 نومبر 2017 17:08

سندھ ہائی کورٹ کا رکن سندھ اسمبلی ستار راجپر کے خلاف ایک ماہ میں انکوائری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی ستار راجپر کے خلاف ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرکے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ رکن سندھ اسمبلی ستار راجپر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ستار راجپر نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنائے ہیں، انکوائری جاری ہے، عدالت نے انکوائری ایک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔

نیب کے مطابق ستار راجپر کے بینک اکانٹ میں دو ملین سے زائد ٹرانزیکشن ہوئی، ڈیفنیس میں ایک فلیٹ ہے، ان کے پاس 6 مہنگی گاڑیاں ہیں اور 4 سو ایکڑ سے زرعی اراضی ہی. تمام املاک کی انکوائری کر رہے ہیں جس کے لئے وقت درکار ہے۔ جنوری 2018 تک انکوائری مکمل کرلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :