سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ناصر عباس کی درخواست ضمانت،

ملزم کے وارنٹ گرفتاری پیش کیئے جائیں، عدالت کا حکم

منگل 21 نومبر 2017 17:08

سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ناصر عباس کی درخواست ضمانت،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء)سندھ ہائی کورٹ نے سابق ڈائیریکٹر کے ڈی اے ناصر عباس کی درخواست ضمانت پر ملزم کے چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دو رکنی بینچ کے روبرو سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ملزم ناصر عباس کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ناصر عباس کے عامر نقوی نے کہا ملزم کو پہلے گرفتار کیا گیا ثبوت بعد میں تلاش کئے گئے۔ نیب یہ بھی بتائے ثبوت اکٹھے کرنے سے قبل گرفتار کیا جاتا ہے یا ثبوت اکھٹے کرنے کے بعد۔ ناصر عباس کے خلاف نیب کورٹ میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ عدالت نے ملزم ناصر عباس کے چئرمین نیب کے جاری کیئے گئے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی۔