کے الیکٹرک کے 67 معذور افراد کے برطرفی کا معاملہ،

عدالت کی معاملہ حل کرنے کے لیئے ایک ہفتے کی مہلت

منگل 21 نومبر 2017 17:08

کے الیکٹرک کے 67 معذور افراد کے برطرفی کا معاملہ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کے 67 معذور افراد کی برطرفی سے متعلق فریقین کو ایک ہفتے میں معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے الیکٹرک کے 67 معذور افراد کے برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ملازمین کی بھرتیوں کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دینے پر عدالت برہم ہوگئی۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ لوئر اسٹاف کی بھرتی کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے ریماکس دیئے کہ ملازمین کا ٹھیکہ دینا کے الیکٹرک کیلئے باعث شرم ہے۔ سپریم کورٹ اس ایشو پر 3 فیصلے دے چکی ہے۔ کے الیکٹرک سنجیدگی سے لوگوں کے مسائل حل کرے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو تیاری کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دے دی۔ دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نے معذور کوٹہ پر بھرتی 67 ملازمین کو غیر قانونی طور پر برطرف کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :