کراچی، دھماکہ خیز مواد کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر مجرم آصف کو 14 سال قید کی سزا

منگل 21 نومبر 2017 17:08

کراچی، دھماکہ خیز مواد کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر مجرم آصف کو 14 سال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر مجرم آصف کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

منگل کوکراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو دھماکہ خیز مواد سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم آصف کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔ مجرم کیخلاف دھماکہ خیز مواد برآمدگی کا مقدمہ تھانہ شرافی گوٹھ میں درج ہے۔ مجرم کو 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :