کراچی ،ْرینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،

3ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

منگل 21 نومبر 2017 17:01

کراچی ،ْرینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان رینجرز(سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق سرجانی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وحید عرف جمال کو گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، لینڈ گریبنگ ، چائنہ کٹنگ ،وال چاکنگ ،ہڑتالوں کے دوران گاڑیاں جلانے اور بنک ڈکیتیوں کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہے۔

بغدادی اورسرجانی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان اویس اور سرفراز احمد عرف گوشی کو گرفتار کیا۔ ملزم اویس لیاری کے علاقے میں فائرنگ میں ملوث ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی جبکہ دوسرا ملزم سرفرازاحمد عرف گوشی لینڈ گریبنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :