لکی ون مال گلشن اقبال کی زمین کا معاملہ،کے ڈی اے افسر کی عبوری ضمانت میں توسیع

صنعتی زمین کو تجارتی مقاصد کے استعمال کے لیے غیر قانونی اجازت دی گئی،نیب ،این او سی کس دور میں اور کس کے حکم پر جاری کیا، عدالت کا استفسار مشرف دور میں ناظم مصطفی کمال کی ہدایت پر جاری کیا گیا ،اس دور میں قانونی اور غیر قانونی نہیں بلکہ احکامات کی پابندی میں ہی جان محفوظ تھی،خواجہ نویدکا موقف

منگل 21 نومبر 2017 17:01

لکی ون مال گلشن اقبال کی زمین کا معاملہ،کے ڈی اے افسر کی عبوری ضمانت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) سندھ ہائی نے لکی ون مال گلشن اقبال کی زمین کی نیب انکوائری سے متعلق کے ڈی اے افسر کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو لکی ون مال گلشن اقبال کی زمین کی حیثیت کی نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ صنعتی زمین کو تجارتی مقاصد کے استعمال کے لیے غیر قانونی اجازت دی گئی۔

کے ڈی اے ڈائریکٹر ولایت علی داتا اور بلڈر کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل خواجہ نوید نے کہا کہ کمرشیل روڈ پر زمین کی حیثیت تبدیل کرنا غیرقانونی نہیں۔ عدالت نے استفسار کیا این او سی کس دور میں اور کس کے حکم پر جاری کیا خواجہ نوید نے کہا کہ مشرف دور میں ناظم مصطفی کمال کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔ اس دور میں قانونی اور غیر قانونی نہیں بلکہ احکامات کی پابندی میں ہی جان محفوظ تھی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ انکوائری مکمل کرکے مزید کارروائی کیلئے اعلی حکام کو بھجوادی ہے۔ عدالت نے کے ڈی اے افسر کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔