پروین رحمان قتل کیس،

ملزم ایاز سواتی کی عبوری ضمانت منظور،ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

منگل 21 نومبر 2017 17:01

پروین رحمان قتل کیس،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائیریکٹر پروین رحمان قتل کیس کے ملزم کی ایاز سواتی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں مفرور ملزم ایاز سواتی نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ ملزم ایاز سواتی مقدمے میں مفرور تھا۔

منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو مقدمے کے ملزم ایاز سواتی کی ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایاز سواتی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزم ایاز سواتی کو 7 روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ملزم رحیم سواتی نے پروین رحمان کے قتل میں ایاز سواتی کے بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم امجد حسین خان سے مزید تفتیش کرنا ہے جسمانی ریمانڈ پر ہے۔ ملزم کو 10 اکتوبر کو منگھوپیر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم امجد نے پروین رحمان کے قتل کا اعتراف کیا۔ مقدمہ میں احمد عرف پپو کشمیری ،عمران سواتی اور رحیم سواتی گرفتار ہیں ۔ ملزم موسی، شلدار خان تاحال مفرور ہیں۔

متعلقہ عنوان :