ایم پی اے کامران فاروقی کے مقدمات میں تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت برہم

منگل 21 نومبر 2017 17:01

ایم پی اے کامران فاروقی کے مقدمات میں تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی کے 2 مقدمات میں تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کے خلاف دھماکہ خیز مواد کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے کامران فاروقی کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ کامران فاروقی کی دونوں مقدمات میں 3, 3 لاکھ روپے میں ضمانت ہوئی ہے۔ ملزم کامران فاروقی کے خلاف دھماکہ خیز مواد و موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج تھے۔ ملزم کے خلاف نبی بخش تھانے میں مقدمات درج کئے ہیں۔