ایرانی بحری جہاز میں 7پاکستانیوں کی گمشدگی سے متعلق سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

منگل 21 نومبر 2017 17:01

ایرانی بحری جہاز میں 7پاکستانیوں کی گمشدگی سے متعلق سماعت غیر معینہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایرانی بحری جہاز میں 7 پاکستانیوں کی گمشدگی سے متعلق سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ایرانی بحری جہاز میں 7 پاکستانیوں کی گمشدگی سے متعلق سماعت ہوئی۔ انصار برنی ٹرسٹ کے وکیل نے کہا کہ گمشدہ شہریوں کے معاوضے کے لیے بیت المال سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وفاقی حکومت نے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے متعلق جواب داخل کراچکی ہے۔ جس میں کہا گیا تھا گمشدہ شہری پرائیوٹ کمپنی کے ملازم تھے ہر پرائیوٹ کمپنی کے ملازمین کو معاوضہ نہیں دیا جاسکتا۔ حکومت پاکستان کی کوششوں سے گمشدہ عملے کے اہل خانہ کو ایک ماہ کی تنخواہ مل گئی ہے۔ متاثرہ خاندانوان کو معاوضہ دلوانے کیلئے ایرانی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔ گمشدہ پاکستانی عملے میں کیپٹن انیس الرحمان ،چیف افسر کبیر خادم، شعیب، عبدالرزاق، ابراہیم سومرو، اور سہیل احمد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :