منی لانڈرنگ کیس ، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی رپورٹ منظور

کے کے ایف کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا ،ْمتحدہ کے ایم این ایز، سینیٹرز اور ڈپٹی میئر کے ذریعے رقم منتقل ہوتی رہی،ایف آئی اے

منگل 21 نومبر 2017 17:01

منی لانڈرنگ کیس ، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی رپورٹ منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی ایم کیو ایم اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔منگل کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی دفالت نمر 2 کے روبرو بانی ایم کیو ایم اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے کا تفتیشی افسر محمد علی ابڑو عدالت میں پیش ہوا۔ تفتیشی افسر نے تفتیش کی منتقلی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق حکام بالا کے حکم پر تفتیش اسلام آباد ایف آئی اے منتقل کردی گئی ہے۔ مقدمہ کی تفتیش اب میرے پاس نہیں ۔ تفتیشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد علی ابڑو نے رپورٹ میں کہا تفتیش میرے پاس نہیں رہی اس لیئے مفرور ملزمان کی رپورٹ پیش نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایف آئی اے کے رہورٹ منظور کرتے ہوئے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔ ایف آئی اے کے مطابق کے کے ایف کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔ متحدہ کے ایم این ایز، سینیٹرز اور ڈپٹی میئر کے ذریعے رقم منتقل ہوتی رہی۔ نیب، رینجرز اور دیگر اداروں سے بھی معلومات طلب کی گئی ہیں۔ وزارت خارجہ کے ذریعے دوسرے ممالک سے معلومات منگوائی جارہی ہیں۔برطانوی حکومت اور یو اے ای حکام سے بھی بینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔