بھارت کا مضحکہ خیز دعویٰ،

پاکستانی جاسوس باز جکڑلیا

منگل 21 نومبر 2017 17:01

بھارت کا مضحکہ خیز دعویٰ،
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) بھارت نے ایک بار پھر مضحکہ خیز دعوی کرتے ہوئے بھارتی ہوا ئو ں میں اڑتے ہوئے باز کو پکڑ کر اس پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام لگادیا ۔بھارت پاکستان کے خلف اوچھے ہتکھنڈے اور بھونڈے الزام لگانے کے انتظار میں رہتا ہے، کبھی غبارے، کبھی بکری تو کبھی طوطا تو کبھی کچھ اور۔

(جاری ہے)

اب تو ایسی حرکت کر ڈالی کہ بھارتی میڈیا اور خفیہ اداروں کی کارکردگی دیکھ کرلوٹ پوٹ ہونے کو دل چاہتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغنے اپنے خفیہ ادارے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس نے بھارتی ریاست راجستھان سے ایک پاکستانی جاسوس باز کو پکڑا ۔بھارتی پولیس نے اس باز سے آلہ جاسوسی بھی برآمد کرلیا ہے۔ پاکستانی دشمنی میں بھارتی ایسی ہی اوٹ پٹانگ حرکتیں کرکے خود ہی پوری دنیا کوجگ ہنسائی کابھرپور موقع دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :