کورکمانڈر پشاور کا پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

منگل 21 نومبر 2017 16:52

کورکمانڈر پشاور کا پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل نذیر ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے دہشتگردوں کی سرحد پار نقل وحرکت روکنے کیلئے جوانون کے اقدامات کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد کو 13نومبر کو سرحد پار حملے سے آگاہ کیا گیا تھا، کور کمانڈرپشاور کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،انھوںنے دہشتگردوں کی سرحد پار نقل وحرکت روکنے کے لیے جوانوں کے اقدامات کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :