متروکہ وقف املاک بورڈ میں اربوں کی کرپشن ،

پی اے سی نے سر پکڑ لیا ، ایف آئی اے اور نیب کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار

منگل 21 نومبر 2017 16:52

متروکہ وقف املاک بورڈ میں اربوں کی کرپشن ،
;اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں اربوں روپے کی کرپشن پر سر پکڑ لیا ، ایف آئی اے اور نیب کی تحقیقات پر بھی کمیٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ، چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہا کہپی اے سی کو مذاق کیوں بنارہے ہیں تیاری کرکے آئیں، تحقیقاتی ادارے تیاری کرکے آئیں،ایف آئی اے حکام کو آڈٹ اعتراضات پر تیاری کر کے نہ آنے پر اجلاس سے نکال دیا ۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے انکشاف کیا کہ سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث پائے گئے ،ان کے خلاف تحقیقات شروع کی گیئں تو وہ بیرون ملک بھاگ گئے ،سابق سیکرٹری کے خلاف بھی کاروائی کر رہے ہیں ، نیب کی حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے کچھ ذمہ داروں کو چارج شیٹ کیا گیا اس پر حکم امتناعی لیا جاتا ہے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر چارج شیٹ کیا گیا اور شوکاز دیا گیا اس پر اگلی سماعت میں اسی جج نے حکم امتناعی دیا، ہم کسی کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو عدالتوں کے حکم امتناعی آڑے آجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے ساتھ ڈیل میں متروکہ وقف املاک کو ایک ارب 93 کروڑ روپے کا نقصان ہوا متروکہ وقف املاک کی زمین ہے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا کہ سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی نے یہ ڈیل کی اور 167پلاٹ تھے،300کنال اراضی پر ڈی ایچ اے کی جانب سے قبضہ کیا ہوا ہے جس پر کمیٹی چیئرمین سید خورشید شاہ نے کہا کہ ڈی ایچ اے سرکاری ادارہ ہے سرکاری پلاٹ لیکر سرکار کو پیسے نہیں دیئے گئے پھر تو سارے ہی معصوم ہیں کسی کے خلاف کارروائی نہ کی جائے کسی پر ہاتھ نہ ڈالا جائے کوئی پیراڈائز اور پانامہ لیکس نہیں ہونی چاہئے ۔

اگلے اجلاس میں ڈائریکٹر ڈی ایچ اے کو بھی بلایا جائے۔چیئرمین وقف املاک بورڈ نے کہا کہ تین ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو ایف آئی اے اور نیب سے رابطے میں ہیں۔ اندر خانہ افسران کا گٹھ جوڑ ہے کئی تحقیقات کا حکمدیا ہے مگر ان پر آگے کام نہیں بڑھا اس پر تحقیقاتی سیل بنایا جائے گا اور نئے افسران کی تعیناتی کے بعد کارروائی کریں گے۔پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا‘ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے مالی سال 2016-17 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزارت کے مالی سال 2015-16 کی بجٹ گرانٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزارت کی بجٹ گرانٹ کو کمیٹی نے نمٹا دیا ‘ خورشید شاہ نے وزارت کی ایک اور گرانٹ پر موثر جواب نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ کے فنانس آفیسر تیاری کرکے نہیں آتے یہ تو کوئی بات نہیں ہوئی کہ اماں سے پوچھ کر آئوں گا۔ سیکرٹری خزانہ اس پر خود آکر جواب دیں اتنے بڑے فورم پر غلط بیانی سے کام لیا جاتا ہے۔

وزارت خزانہ حکام نے اس پر جواب دیا کہ وزارت مذہبی امور میں کچھ معاملات حساس ہیں اور مشن حجاز میں میڈیکل مشن کیلئے گاڑی لی گئی تھی۔ یہ گاڑی اسلام آبادمیں کوئٹہ کیلئے ریلیز کی گئی تھی۔ کمیٹی چیئرمین خورشید شاہ نے کہا کہ یہ مجاملہ والا نظام نہیں ہونا چاہئے وزارت مذہبی امور کے آڈٹ اعتراض میں انکشاف کیا گیا کہ فوڈ کمپنی سے گیارہ کروڑ چوراسی لاکھ روپے کی ریکوی نہیں کی گئی ناقص معیار کے کھانے فراہم کرنے پر سعودی حکومت نے فوڈ کمپنی کو بعد ازاںبند کردیا ۔

2014 میں کمپنی 65 فیصد رقم پیشگی دیدی گئی تھی جس پر کمپنی کے کنوینئر نوید قمر نے کہا کہ 65 فیصد رقم پیشگی دی جاتی ہے اور ٹھیکیدار دس فیصد گارنٹی لی جاتی ہے۔ وزارت حکام نے بتایا کہ کمپنی پر پچیس ہزار ریال جرمانہ بھی کیا جس پر نوید قمر نے کہا کہ پچیس فیصد کریں یا پچیس ہزار فیصد یہ درست نہیں ہے۔ وزارت حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال ہم نے تیس فیصد پیشگی رقم دی تھی یہ مخصوص کیس عدالت میں ہے اور اس پر فیصلہ ہمارے حق میں آنے کا امکان ہے۔

سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ وہاںکمپنیاں آپس میں ملی بھگت کرتی ہیں ڈی جی حج آپریشن نے بتایا کہ تمام کمپنیاں جن کو ٹھیکہ دیا جاتا ہے ان کو سعودی حکومت کی جانب سے لائسنس دیا جاتا ہے اور حکومت اس کی کوئی گارنٹینہیں دی جاتی اور یہ کمپنی کا مالک سعودی ہے یہ رقم ہمیں مل جائے گی کمیٹی نے آڈٹ اعتراض موخر کردیا۔ اگلے اجلاس میں دوبارہ اعتراض کو لایا جائے کنوینئر کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ چالیس لاکھ ریال اس پر پیشگی رقم دی اور سولہ لاکھ ریال کا کھانا مہیا کیا اور چوبیس لاکھ ریال باقی تھے اور چھ لاکھ ریال کی گارنٹی موجود تھی اگر پیشگی رقم بنک گارنٹی زیادہ دی گئی یہ جس نے نظام بنایا ہے اس کو سامنے لایا جائے کمیٹی نے اس آڈٹ اعتراض پر تحقیقات کی ہدایت کردی وزارت اور آڈیٹر جنرل کی مشترکہ کمیٹی بنائی جائے آڈٹ حکام نے ایک اور آڈٹ اعتراض میں انکشاف کیا کہ حاجیوں کو ایک ارب 87 کروڑ روپے واپس نہیں کئے گئے جس پر وزارت حکام نے بتایا کہ ایک ارب 55 کروڑ روپے تھے جو کہ واپس کردیئے گئے ہیں جس پر کمیٹی نے آڈٹ سے تصدیق کی ہدایت کردی آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ خلاف ضابطہ اور ڈیکلریشن کے بغیر 22کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا استثنیٰ دیا گیا سات کمپنیوں کو یہ استثنیٰ دیا گیا جس میں سے چار کروڑ ستر لاکھ سے زائد کی وصولی ایک کمپنی سے ہوگئی ہے۔

کمیٹی نے ریکوری کی تصدیق کیلئے وزارت کو ہدایت کردی اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ وزارت کی رقم پر آٹھ کروڑ نوے لاکھ روپے شرح سود 9بنکوں سے وصول نہیں کئے جس پر کمیٹی نے مذکورہ آڈٹ اعتراض اور دوسرے آڈٹ اعتراض کو یکجا کرکے بھی وزارت قانون بھیج دیا آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ محکمہ اوقاف نے دو کمپنیوں سے دو ارب 97کروڑ روپے وصول نہیں کئے جائیداد موجود ہی نہیں تھی۔

سیکرٹری وزارت نے بتایا کہ اس میں سی95 کروڑ روپے کے واجبات وصول کرلئے گئے ہیں سپریم کورٹ نے اس پر سوموٹو ایکشن لیا تھا اب اس پر سول کورٹ میں مقدمہ موجود ہے چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے کہا کہ کرپشن پر بذات خود آڈیٹر جنرل سے کہا کہ اس کا آڈٹ کیا جائے اس میں ملوث سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی بھاگ گئے ہیں اور بیرون ملک ہیں وزارت حکام نے بتایا کہ دو لوگوں کو اس پر چارج شیٹ کیا گیا ہے سابق سیکرٹری اور سابق چیئرمین پر نیب میں تحقیقات ہورہی ہیں متروکہ وقف املاک بورڈ نے ابتدائی محکمانہ تحقیقات کیں چیئرمین متروک وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بتایا کہ نیب کی حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے کچھ ذمہ داروں کو چارج شیٹ کیا گیا اس پر حکم امتناعی لیا جاتا ہے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر چارج شیٹ کیا گیا اور شوکاز دیا گیا اس پر اگلی سماعت میں اس پر اسی جج نے حکم امتناعی دیا ہم کسی کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو عدالتیں مداخلت کرتی ہیں کمیٹی رکن چوہدری نذیر احمد نے کہا کہ سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی کو بیرون ملک سے لایا جائے عدالتوں میں مقدمات میں قابل وکلاء کی خدمات حاصل کی جائیں۔

صدیق الفاروق نے کہا کہ عدالتیں ہمیں سنے بغیر حکم امتناعی جاری کرتی تیں مگر اب عدالت بھی ہمیں سن رہی ہے بہت سے معاملات میں ریکارڈ موجود نہیں ہے فائلیں چوری ہوگئی ہیں حکم امتناعی کے خاتمے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ کمیٹی نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ کے پاس یہ کیس موجود ہے جس پر ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ہمارے پاس یہ کیس نہیں ہے کممیٹی نے کہا کہ ہمارے پاس جو دستاویز ہے اس میں ایف آئی اے لکھا ہوا ہے کمیٹی رکن ڈاکٹر عذرا فضل نے کہا کہ اس پر سزا کب دی جائیگی کمیٹی نے ایف آئی اے حکام کے جواب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ گریڈ افسر کو بھیج دیا جاتا ہے آئندہ کمیٹی اجلاس میں گیس گریڈ سے کم افسر کو نہ آنے دیا جائے۔

وزارتوں کو اس معاملے پر خط لکھے جائیں کمیٹی نے ایف آئی اے حکام کو کمیٹی سے نکال دیا کمیٹی اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے ساتھ ڈیل میں متروکہ وقف املاک کو ایک ارب 93 کروڑ روپے کا نقصان ہوا متروکہ وقف املاک کی زمین ہے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا کہ سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی نے یہ ڈیل کی اور 167پلاٹ تھے جس پر کمیٹی چیئرمین سید خورشید شاہ نے کہا کہ ڈی ایچ اے سرکاری ادارہ ہے سرکاری پلاٹ لیکر سرکار کو پیسے نہیں دیئے گئے پھر تو سارے ہی معصوم ہیں کسی کے خلاف کارروائی نہ کی جائے کسی پر ہاتھ نہ ڈالا جائے کوئی پیراڈائز اور پانامہ لیکس نہیں ہونی چاہئے ۔

اگلے اجلاس میں ڈائریکٹر ڈی ایچ اے کو بھی بلایا جائے چیئرمین وقف املاک بورڈ نے کہا کہ تین ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو ایف آئی اے اور نیب سے رابطے میں ہیں۔ اندر خانہ افسران کا گٹھ جوڑ ہے کئی تحقیقات کا حکم دیا ہے مگر ان پر آگے کام نہیں بڑھا اس پر تحقیقاتی سیل بنایا جائے گا اور نئے افسران کی تعیناتی کے بعد کارروائی کریں گے ۔ نیب حکام نے بتایا کہ ان کیسوں میں 14لوگ ملوث ہیں چیئرمین کمیٹی سید خورسید شاہ نے کہا کہ حکومت کا پیسہ ہے وصول ہونا چاہئے ا یک ڈائریکٹر باہر ہے تین تو جیل میں ہیں۔

پی اے سی کو مذاق کیوں بنارہے ہیں تیاری کرکے آیا جائے نیب بھی تیاری کرے۔ تحقیقاتی ادارے تیاری کرکے آئیں اگلے اجلاس میں سرمایہ کاری جس کمپنی میں کی گئی ہے اس کی تفصیلات اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں۔