تربت ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،

2 دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

منگل 21 نومبر 2017 16:52

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) تربت کے علاقے دشت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر سرچ آپریشن کیا تو اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، سیکورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دودہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ، جنہیں طبی امداد کے لئے کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیاہے۔واضح رہے کہ آج ہی سیکیورٹی فورسز نیتربت میں کارروائی کرتے ہوئے اٹھارہ مغوی بازیاب کرا تے ہوئے دو اغوا کار گرفتار کیا تھا جبکہ باقی اغوا کاروں کے گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :