Live Updates

دھرنا عمران خان نے کرایا،

ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک دوسرے کے پول کھول رہے ہیں، اگر پولیس کام نہیں کرپارہی تو فوج سے مدد لے لیں، وفاقی حکومت دھرنے کی وجہ سے اپنی رٹ کھو چکی ہے،پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 نومبر 2017 16:52

دھرنا عمران خان نے کرایا،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ دھرنا عمران خان نے کرایا،ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک دوسرے کے پول کھول رہے ہیں، اگر پولیس کام نہیں کرپارہی تو فوج سے مدد لے لیں، وفاقی حکومت دھرنے کی وجہ سے اپنی رٹ کھو چکی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ضیا الحق کے دور میں خواجہ اظہار کی پارٹی بنی، ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک دوسرے کے پول کھول رہے ہیں، دھرنا بہت دنوں سے جاری ہے، ہائی کورٹ نے بھی کہا کہ ختم کریں۔

اگر پولیس کام نہیں کرپارہی تو فوج سے مدد لے لیں،انھوں نے کہا کہ دھرنے عمران خان کرارہے ہیں،وفاقی حکومت دھرنے کی وجہ سے اپنی رٹ کھوچکی ہے، دھرنا بہت دن سے جاری ہے، اسلام آباد کے لوگ تنگ آگئے ہیں، شاید حکومت کو ماڈل ٹائون یاد آرہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات