جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں

منگل 21 نومبر 2017 16:46

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں
جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ کے اظہر اقبال ایس ایس آئی نے غیر قانونی طور پر پٹرول و ڈیزل کی فروخت کرنے پر محمدتوقیر،تھانہ پنڈ داد نخان کے اعجاز نسیم اے ایس آئی نے بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ 2 گیس سلنڈر لگانے پرڈرائیور محمد اکرام ،تھانہ دینہ کے امتیاز حسین ایس آئی نے دوران گشت ملزم ماجد حسین سے 1070گرام چرس برآمدکی۔ڈسٹرکٹ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے مقدما ت درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :