یونین کونسل تریٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور وعدوں کی پاسداری کو ممکن بنایا جائے،چوہدری لیاقت

منگل 21 نومبر 2017 16:46

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) مری اہلیان یونین کونسل تریٹ چوہدری لیاقت نے اپنے ساتھیوں سمیت ایک مشترکہ بیان میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مطالبے میں کہا کہ یونین کونسل تریٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اہلیان علاقہ سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کو ممکن بنایا جائے جو کہ یہاں کے مکینوں کا بنیادی حق ہے اسی طرح یونین کونسل تریٹ میں سرکاری ہسپتال میں 24گھنٹے علاج معالجے کی سہولیت کیلئے ڈاکٹر اور ایمبولیس کا موجود ہونا ضروری ہے چونکہ اکثر اوقات مین روڈ پر حادثات رونما ہو رہے ہیں اور یہاں فوری طبی سہولت کا فقدان ہے ایجوکیشن کیلئے حکومت پنجاب کے وعدوں کو عملی جامع پہنایا جائے، یہاں سرکاری کالج کی اشد ضرورت ہے غریب گھرانے کے بچے اور بچیاں دور پرائیوٹ تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اورتریٹ میں کالج نہ ہونے کی وجہ سے طلباء وطالبات ایجوکیشن ادہوری چھوڑتے ہوئے مشکلات سے دو چار ہیں ۔

(جاری ہے)

تریٹ مین روڈ بازار میں اتوارکو پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا اور تمام اہلیان علاقہ بھر پور شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :