محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی کاروائی، فوڈ انسپکٹر، سنٹر کوآرڈنیٹر، محکمہ خوراک کیخلاف مقدمہ درج

منگل 21 نومبر 2017 16:40

سرگودھا۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کومنظور احمد خان نے کہاکہ باردانہ کے اجراء کے لیے سنٹر کوآرڈنیٹر ماڑی انڈس کو درخواست دی جس پر محمد افضل فوڈ انسپکٹر، عمران آفتاب نے ساز باز کر کے سائل کے نام پر باردانہ جاری کروایا اور اس کے ساتھ جھوٹی تفصیل ظاہر کر کے خزانہ سرکار سے مبلغ ڈھائی لاکھ سے زائد نکلوا کر خوردبرد کردیا ۔

(جاری ہے)

ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے عصمت اللہ بندیال ،سرکل آفیسر،اینٹی کرپشن میانوالی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا جس پر انکوائر ی آفیسر نے انکوائری کی اور رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد افضل فوڈ انسپکٹر، عمران آفتاب، سنٹر کوآرڈنیٹر، محکمہ خوراک سرگودھاکے خلاف کرپشن، اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال اورخزانہ سرکار سے رقم خوردبرد کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے مزید حکم دیا کہ پرائیویٹ لوگوں کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :